یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ائیرشو کے دوران یونانی فضائیہ کا ایک ایف 4 فینٹم جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ ایتھنز میں جاری ایتھنز فلائنگ ویک کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں تماشائیوں کے سامنے فضا میں سیاہ دھویں کے ہولناک بادل بلند ہونے لگے۔
تففصیلات کے مطابق یونان میں ایئر شو کے دوران فضائیہ کا ایف 4 فینٹم جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج ہمارا فخر، کشمیری عوام دفاع وطن کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،طارق فاروق
خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت ایتھنز کے قریب واقع تاناغرا ایئر بیس پر منعقد ہونے والے ایتھنز فلائنگ ویک کے دوران پیش آیا۔
یونانی جنگی طیارہ فضائی مظاہرے میں حصہ لے رہا تھا کہ اچانک زمین پر آ گرا۔حادثے کے وقت ایئر شو دیکھنے کیلئے ہزاروں تماشائی بھی موجود تھے۔
طیارہ مجمعے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر گرنے کے باعث وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے فوراً بعد جائے حادثہ سے سیاہ دھویں کے بلند بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔
آگ پر قابو پانے اورامدادی کارروائیوں کے لیے 2 ہیلی کاپٹر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، امدادی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر کارروائیاں شروع کردیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:100روزہ اصلاحاتی پروگرام، راجہ فاروق حیدر، وزرائے کرام، طارق فاروق کی شرکت،بریفنگ
حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ دو نشستوں والا فینٹم ایف 4 تھا، جس میں فضائیہ کے 2 پائلٹس سوار تھے۔
ابتدائی طورپرحکام کی جانب سے پائلٹس کے بحفاظت ایجیکٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق صورتحال واضح نہیں تھی تاہم بعد ازاں دونوں پائلٹس کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آگئی۔
حادثے کے بعد ایئر شو کو متاثر کرنے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ جنگی طیارے کے زمین پر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حکام واقعے کی مکمل تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔




