ٹرمپ

ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا ، ہم جنگ جیت چکے، ٹرمپ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا ، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں ، اے آئی انسانیت کےخلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنےکے لیے کچھ نہ کچھ ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران معاملے پر تمام آپشنز میز پر موجود ،ظاہر نہیں کرونگا، جے ڈی وینس

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان متعدد خبروں اور آزادانہ تجزیوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے پاس ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو ’غداری‘ قرار دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ یہ خبریں سو فیصد غلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کو بڑا سرپرائز ملنے کو تیار، چونکا دینے والی حکمت عملی تیار کر لی ہے، ایران

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کے تقریباً لامحدود مقدار موجود ہیں اور امریکا ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کئی معتبر امریکی نیوز ویب سائٹس نے حالیہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکا کے پاس ٹوماہاک اور پیٹریاٹ میزائل اور تھاڈ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم سمیت اپنے کچھ انتہائی طاقتور ہتھیاروں کی کمی واقع ہو رہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026