ابوظہبی میں پاکستانی کی قسمت چمک اٹھی،ایک ارب 13کروڑ جیت لئے

Pakistan SCO Summit 2026

ابوظہبی میں بگ ٹکٹ لائیو ڈرا میں پاکستانی شہری شوکت آفتاب کی قسمت چمک گئی، ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کا گرینڈ پرائز جیت لیا۔

پاکستانی شہری کی جانب سے جیتی گئی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریبا ایک ارب 13 کروڑ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ ڈالر کی لاٹری نے امریکی شہری کی قسمت ہی بدل دی ، لاکھوں ڈالر جیت لئے

بگ ٹکٹ کے میزبان رچرڈ اور بشریٰ نے پاکستان میں موجود شوکت آفتاب کو فون کرکے انہیں ان کی شاندار کامیابی کی اطلاع دی۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی میں ایک پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں بگ ٹکٹ کی سیریز 290 کی لائیو ڈرا میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا انعام جیت کر اپنی زندگی بدل دینے والی خوشی حاصل کرلی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے شوکت آفتاب نے گرینڈ پرائز جیت لیا۔ لائیو ڈرا کے دوران ٹکٹ نمبر 245556 گزشتہ ماہ کے فاتح فلپائن سے تعلق رکھنے والے رینالڈو ہربوسو نے منتخب کیا۔

انعام جیتنے والے شوکت آفتاب سے فون پر رابطہ کیا گیا تو اپنی کامیابی کا علم ہونے پر وہ حیران اور انتہائی خوش ہوگئے۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوہ میرے خدا! بہت بہت شکریہ۔ آپ سے محبت ہے۔ میں بے حد شکر گزار اور بہت خوش ہوں۔

ابتدا میں شوکت آفتاب کو اپنی جیت پر یقین نہیں آیا، تاہم یوٹیوب پر لائیو ڈرا چیک کرنے کے بعد ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا : ٹرک ڈرائیور نے لاٹری وینڈنگ مشین سے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا

ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کا یہ انعام شوکت آفتاب کو بگ ٹکٹ کے ان خوش نصیب فاتحین کی فہرست میں شامل کردیا ہے جن کی زندگیاں اس ڈرا کے ذریعے یکسر بدل گئی ہیں۔

شوکت آفتاب 15 سال سے لاٹری ٹکٹ باقاعدگی سے خرید رہے تھے۔ قرعہ اندازی میں چار بھارتیوں اور ایک بنگلادیشی نے ایک ایک لاکھ درہم انعام بھی جیتا۔

Pakistan SCO Summit 2026