اسلام آباد:آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق سے رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قائم مقام صدر طارق فاروق ،فاروق حیدر ملاقات، سیاسی صورتحال، نئی حکومت کی تشکیل پر مشاورت
اس موقع پر قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام، جمہوری روایات کا فروغ اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔
چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ریاستی اداروں کے درمیان بہتر رابطہ اور باہمی تعاون سے ہی آزاد کشمیر کو درپیش چیلنجز پر موثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود، گڈ گورننس اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ادھر قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق سے رکن قانون ساز اسمبلی مریم ادریس نے بھی ملاقات کی۔
چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ عوامی نمائندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقوں کے مسائل مؤثر انداز میں اجاگر کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:طارق فاروق ، افتخار گیلانی اہم ملاقات،کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام منتخب نمائندگان کو باہمی مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔




