ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم قرار دی گئی جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جہلم ویلی کے سرکردہ رہنماؤں،ہٹیاں بالا کے تاجروں اسحاق عباسی، اویس خان اور اسرار خان نے ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ جب تک ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی بادشاہ چارلس سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اہم ملاقات
ہم بھی اس کے ساتھ کھڑے رہے، تاہم اب ایکشن کمیٹی عوامی حقوق سے ہٹ کر جو مطالبات کر رہی ہے، ان کے ساتھ مزید چلنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ خوش آئند،ترجمان ڈی ایف پی
انہوں نے واضح کیا کہ ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا فیصلہ ہم نے اپنی مرضی سے کیا ، ہم پر کسی ادارے یا کسی جانب سے کوئی زبردستی یا دباؤ نہیں ڈالا گیا۔
اسحاق عباسی، اویس خان اور اسرار خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آج سے ہمارا ایکشن کمیٹی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہم آئندہ اس کی کسی سرگرمی کا حصہ بنیں گے-



