مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت مظفرآباد میں شہر کی خوبصورتی میں نمایاں حیثیت رکھنے والا نلوچھی پل طویل عرصے سے عدم توجہی کا شکار ہے۔
پل پر نصب بیشتر اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث رات کے اوقات میں پل کی خوبصورتی ماند پڑنے کے ساتھ شہریوں اور سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری امور میں غفلت، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی چوہدری سجاد حسین معطل
شہریوں کے مطابق گزشتہ کئی حکومتیں آئیں اور گئیں، نلوچھی پل کے نام میں تبدیلیاں بھی ہوتی رہیں، تاہم پل کی تزئین و آرائش، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔
شہریوں نے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دارالحکومت کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کے لیے نلوچھی پل کی خراب اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت سمیت دیگر ضروری کام مکمل کروائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر سعید اجمل کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر برہم، عاقب جاوید کو ہٹانے کا مطالبہ
شہریوں کا کہنا ہے کہ نلوچھی پل مظفرآباد آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے شہر کے خوبصورت مناظر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
پل کو مناسب روشنیوں سے مزین اور خوبصورت بنایا جائے تو یہ نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ سیاح یہاں کے دلکش مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرکے یادگار لمحات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔




