سردار عتیق ،فاروق حیدر ملاقات، ریاستی خودمختاری پر کمپرومائز نہ کرنے پراتفاق

Pakistan SCO Summit 2026

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان سے مجاہد منزل میں سابق وزیر اعظم و مرکزی رہنما مسلم لیگ نواز راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 2گھنٹے سے زائد تفصیلی ملاقات کی ۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں  آزادکشمیر کی امن و امان اور پونچھ میں دھرنے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں: ڈپٹی کمشنر بھمبر کا اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادکشمیر میں امن و امان کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں آزادکشمیر میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افہام و تفہیم اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر اتفاق کیا ۔

سردار عتیق احمد خان اور راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ریاست اور حکومت کیلئے لازم ہوگا کہ کسی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:این ڈی یو تعلیمی ادارہ،افغان سفیر کو بطور مہمان مدعو کرنے کا پاکستانی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، ماہرین

دونوں رہنمائوں نے کہا کہ تقسیم کشمیر، آزادکشمیر کی داخلی خودمختاری اور ریاستی تشخص کے حوالے سے پائے جانیوالے خدشات اور تاثرات کی ہر سطح پر روک تھام کی جائے گی۔

دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزادکشمیر کی داخلی خودمختاری، موجودہ حیثیت اور اسکے تشخص اور وقار پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026