سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وزیراعظم کے نام کے اردو اور انگریزی ہجوں کی درستگی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطا اگست 2020ء کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں وزیراعظم کا نام اردو میں ’’سید افتخار علی گیلانی‘‘ درج کیا گیا تھا، جبکہ انگریزی میں نام کے سپیلنگ “Iftikhar Gillane” لکھے گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:طارق فاروق ، افتخار گیلانی اہم ملاقات،کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
نئے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ وزیراعظم کا نام اردو میں سید افتخار علی گیلانی کی جگہ صرف ’’افتخار گیلانی‘‘ جبکہ انگریزی میں “Iftikhar Gillani” لکھا اور پڑھا جائے گا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے متعلقہ اداروں کو وزیراعظم کے نام کے درست اردو اور انگریزی ہجوں کے استعمال کی ہدایت کر دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم : سرکاری اراضی پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف دفعہ 144 نافذ
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنے نام سے بیرسٹر ’’سید اور علی‘‘ کا لفظ ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ سرکاری ریکارڈ اور خط و کتابت میں انہیں صرف ’’افتخار گیلانی‘‘ کے نام سے لکھا اور پکارا جائے گا۔




