اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی شادی یا منگنی کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی گلوریا شہزادی کو نہیں جانتا ،سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی ، منگنی ہوگئی، شادی بھی کروادی ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں منگنی اور شادی سے متعلق جاری تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے اور کہا کہ اگر کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو خاندان کی جانب سے اعلان کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی کروا دی ہے ، میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتاہوں ۔
ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے
میں واضح کروں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتا ہوں
سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں۔ pic.twitter.com/zI6OljDC3r— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 31, 2026
اصل میں سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کیلئے تماشے کئے جاتے ہیں، پاکستان کے دارالحکومت کے ہسپتال پمز میں 14 بچے شہید ہوئے ، ایک وزیر جو کہ ہمارے ملک کے 30 صوبے بنانا چاہتاہے ، خود ایک ہسپتال کو نہیں سنبھال سکتا ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ اگر میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہواہے تو یہ اعلان میرے خاندان کی جانب سے ہی کیا جائے گا اس لیئے تب تک اصل مسائل پر دیہان دیں اور سوشل میڈیا کے تماشے کو نظر انداز کریں ۔




