لیپا ویلی : پاک فوج اور کشمیر آرفن ٹرسٹ کے تعاون سے سلائی مشینیں تقسیم

Pakistan SCO Summit 2026

لیپا ویلی( کشمیر ڈیجیٹل، رپورٹ: عبد الصبور اعوان)وادی لیپا میں پاک فوج اور کشمیر آرفن ٹرسٹ(کورٹ) کے باہمی اشتراک سے فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اس فلاحی تقریب میں علاقے کی نادار اور غریب خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ا س موقع پر خواتین اور عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ تقریب کا مقصد خواتین کو ہنر سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنے گھر کی کفالت میں مددگار ثابت ہوں بلکہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش بھی کر سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سانحے کے بعد مظفرآباد کے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ شروع

اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ سے وادی لیپہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اور اس طرح کے اقدامات سے خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے گا۔

کشمیر آرفن ٹرسٹ کے نمائندوں نے اپنے خطاب میں علاقے کے مسائل حل اور مستحقین خواتین کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سلائی مشینیں ملنے پر مستفید ہونیوالی خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور کشمیر آرفن ٹرسٹ کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کیلئے امید کی کرن قرار دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اجتماعی سلامتی کے عزم کا اظہار ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

علاقہ کی عوام نے پاک فوج اور کشمیر ارفن ٹرسٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے دونوں اداروں کا دلی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026