مظفرآباد: مختلف وارداتوں میں اضافہ،شہری لٹنے لگے، دود ملزم گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ عرصے کے دوران چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مظفرآباد پولیس شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی ۔ شہری چوروں ، ڈکیتوں کے ہاتھوں یرغمال بن گئے ، لاکھوں روپے سے محروم ہوگئے ۔

پہلے پاپولر وزیراعظم کہا گیا بعد میں قاتل بنادیا، فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد شہر میں مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصرنے مختلف علاقوں میں وارداتیں کیں مظفرآباد اس میں سری نگر روڈ پر مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس، موبائل شاپس اور دیگر دکانوں کو نشانہ بنایا۔

چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں اور کاروباری طبقے کا تشویش کا اظہار ، حکومت اور آئی جی پولیس سے فوری نوٹس لےکر علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کردی ۔

شہر میں ڈکیتی واقعات کیخلاف پولیس کی کارروائیاں ، ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق مظفرآباد جبکہ دوسرے کا پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک اور مشتبہ ملزم کو بھی گرفتار کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو ہائیڈرو منصوبے پر کام روکنے کا حکم

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے اور اس سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوگا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تمام عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔۔

مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس گشت اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026