میرپورحراسگی کیس، ملزم ایس ایچ او عمران چوہدری ، گارڈ نصرت کی ضمانت منظور

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) برٹش کشمیری خاتون فرخندہ رحمن مبینہ حراسگی کیس میں ایس ایچ او عمران چوہدری اور گارڈ نصرت کی ضمانت منظور ہوگئی ۔ میرپور آزاد کشمیر میں برٹش کشمیری خاتون فرخندہ رحمن کے مبینہ حراسگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سیشن کورٹ نے مقدمے میں گرفتار ایس ایچ او عمران چوہدری اور ان کے ساتھ معاونت کے الزام میں گرفتار گارڈ نصرت کی ضمانت منظور کرلی۔

ایس ایچ او عمران چوہدری کی جانب سے عدالت میں آزاد کشمیر کے معروف قانون دان راجہ انعام اللہ خان اور شیخ عادل مسعود ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کر لی۔

اسی کیس میں معاونت کے الزام میں گرفتار گارڈ نصرت کی ضمانت بھی سیشن کورٹ نے منظور کر لی۔ کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے دلائل دیئے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنادیا ۔

یہ کیس میرپور میں کافی عرصے سے زیر بحث رہا ہے، اور اس کی قانونی کارروائی پر عوام اور قانونی حلقوں کی گہری نظر تھی۔ ضمانت کے بعد کیس کی آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
پرائیویٹ تعلیمی ادارے بزنس حب بنے ہوئے ہیں، ہزاروں روپوں کی صورت میں اپنے لاکھوں بنا رہے:غلام اللہ اعوان

Scroll to Top