بینک الفلاح نے ہنڈا CD70 اور ہنڈا CD ڈریم بائیکس کے لیے بلا سود (0% مارک اپ) اقساط کا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت کریڈٹ کارڈ ہولڈرز بغیر کسی سود کے مقررہ مدت میں موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔
بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اسکیم ایک محدود وقت کے لیے پیش کی گئی ہے، تاہم اس پر پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔
اس اسکیم کے تحت ہنڈا CD70 کی قیمت 1,59,900 روپے مقرر کی گئی ہے، اور صارف اس رقم کو آسان اقساط کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔ ان منصوبوں میں بلا سود اور طویل المدتی اقساط کے اختیارات شامل ہیں۔ یہ سہولت ہنڈا CD ڈریم کے لیے بھی یکساں طور پر دستیاب کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان : ہنڈا سی ڈی 70 اور ڈریم کی نئی قیمتیں جاری
شائقین اور صارفین اس آفر کے لیے بینک الفلاح کے آن لائن اپلیکیشن پورٹل “سٹیپ بائی سٹیپ انسٹالمنٹ پلانز” کے ذریعے یا بینک کی ہیلپ لائن (111-225-111-021) پر رابطہ کر کے اپلائی کر سکتے ہیں۔ بائیک کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط رہے گی۔




