دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال ،بڑے پیمانے پر نقصانات

گلگت بلتستان کے علاقے دیامر کے بونر نالہ میں گزشتہ رات گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس کے بونرنالہ میں گلیشیئر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، بونرنالہ میں اچانک سیلاب سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال میں گلیشیئر ٹوٹنے سے خوفناک سیلاب، 800 سے زائد افراد لاپتہ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پولیس کے مطابق سیلاب سے درجنوں مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیں، گلیشیئر کی زد میں آنے والے مال مویشیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب دیامر کی نیاٹ ویلی کے علاقے کرلیوگاہ میں گلیشیئر میں خطرناک دراڑیں پڑگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز گلیشیئر کا کچھ حصہ پھٹنے اور سیلابی ریلے کے باعث نقصان پہنچا اور مصنوعی جھیل بن گئی۔ گلیشیئر پھٹنے سے مقامی آبادی کو بڑے جانی ومالی نقصان کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں تھا ، امریکی ادارے کی وضاحت سامنے آ گئی

علاقہ مکین اس وقت شدید خوف وہراس اور غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں، علاقہ مکینوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ، گزشتہ دنوں سیاح بھی ریلے میں بہہ گئے تھے۔