بیرسٹر افتخار

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ن لیگ کے نامزد اُمیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کاغذاتِ نامزدگی سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کے پاس جمع کرا دئیے۔

اس موقع پر بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے ہمراہ اراکینِ اسمبلی کرنل (ر) وقار نور، میر اکبر خان، شوکت علی شاہ، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، اظہر صادق، ثاقب مجید اور ذیشان علی سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب قانون ساز اسمبلی میں ہوگا، جس کیلئے مسلم لیگ (ن) نے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو اپنا اُمیدوار نامزد کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج جمعہ ہوگا، صدرمسلم لیگ( ن)میاں نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کیا ہے، افتخار گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر کو منا لیا جائیگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع

بیرسٹر افتخار گیلانی مظفرآبا دسٹی سے پیپلزپارٹی کے اُمیدوار کے شکست کھا گئے تھے جس کے بعد ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے9سے ساڑھے10بجے تک جمع کرائے گئے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ساڑھے10سےپونے11بجے تک کی جائیگی اور 11بجے اُمیدواروں کی فہرست آویزاں کردی جائیگی، کاغذات نامزدگی ساڑھے11بجے تک واپس لئے جا سکیں گے۔

اُمیدواروں کی فہرست12بجے آویزاں ہوگی اور نئے وزیراعظم کا انتخاب 2بجے کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا،شاہ غلام قادر، فاروق حیدر کو منا لیا جائیگا، افتخار گیلانی

آزادکشمیر اسمبلی کے53کے ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے27ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہےجبکہ موجودہ اسمبلی میں پونچھ ڈویژن کی 7نشستوں پر انتخابا ت ہونا باقی ہیں۔