مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ شروع ہوگیا۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانےکیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ مظفرآباد پہنچ گئے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے والے لیگی اراکین اسمبلی میں کرنل (ریٹائرٖ) وقار نور، سردار میر اکبر خان، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، اظہر صادق، شوکت شاہ، راجہ ثاقب مجید اور عبدالرحمان آرائیں شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا،شاہ غلام قادر، فاروق حیدر کو منا لیا جائیگا، افتخار گیلانی
لیگی اراکین اسمبلی کی اسمبلی سیکرٹریٹ آمد کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آگئی ہے۔ اراکین اپنے اُمیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے جبکہ انتخابی عمل کے آئندہ مراحل میں اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور حتمی اُمیدواروں کی فہرست سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر، شاہ غلام قادر نے افتخار گیلانی کو ووٹ نہ دیا تو تادیبی کارروائی ہوگی،عقیل ملک
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے پر سیاسی جماعتوں اور اراکین اسمبلی کے درمیان رابطے بھی جاری ہیں، جبکہ اسمبلی کے اندر سیاسی جوڑ توڑ اور مشاورت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی سے مذاکرات،فریقین کو لچک دکھانا ہوگی، افتخار گیلانی
وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اراکین کی آمد کے باعث سیاسی ماحول بھی گرم ہوگیا ہے۔ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کی آئندہ حکومت کی قیادت کے بارے میں حتمی صورتحال سامنے آئے گی۔




