آزادکشمیر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا،شاہ غلام قادر، فاروق حیدر کو منا لیا جائیگا، افتخار گیلانی

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج جمعہ ہوگا، صدرمسلم لیگ( ن)میاں نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کیا ہے، افتخار گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر کو منا لیا جائیگا۔

بیرسٹر افتخار گیلانی مظفرآبا دسٹی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کے شکست کھا گئے تھے جس کے بعد ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے سید بازل نقوی یا سردار مختار احمد عباسی کو امیدوار نامزد کئے جانے کی بازگشت ہے

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی سے مذاکرات،فریقین کو لچک دکھانا ہوگی، افتخار گیلانی

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے9سے ساڑھے10بجے تک جمع کرائے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ساڑھے10سےپونے11بجے تک کی جائیگی اور 11بجے امیدواروں کی فہرست آویزاں کردی جائیگی، کاغذات نامزدگی ساڑھے11بجے تک واپس لئے جا سکیں گے۔

امیدواروں کی فہرست12بجے آویزاں ہوگی اور نئے وزیراعظم کا انتخاب 2بجے کیا جائیگا۔

آزادکشمیر اسمبلی کے53کے ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے27ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہےجبکہ موجودہ اسمبلی میں پونچھ ڈویژن کی 7نشستوں پر انتخابا ت ہونا باقی ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے پاس اس وقت اسمبلی میں 31ارکان موجود ہیں جبکہ غربی باغ سے عوامی دست وبازو کے سربراہ ساجد اقبال عباسی نے بھی مسلم لیگ(ن) سے اتحاد کررکھا ہے۔پیپلزپارٹی کے اسمبلی میں14ارکان ہیں۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کو نامزد کرنے پر شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیا ہے جبکہ گزشتہ رو ز ہونیوالے اجلاس میںمسلم لیگ(ن)کے28ارکان نے شرکت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر، شاہ غلام قادر نے افتخار گیلانی کو ووٹ نہ دیا تو تادیبی کارروائی ہوگی،عقیل ملک

یوں بیرسٹر افتخار گیلانی شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر کے ووٹ نہ دینے پر بھی باآسانی وزیراعظم منتخب ہو جائیں گےجبکہ لیگی رہنمائوں کی جانب سے دونوں رہنمائوں کو منانے کی کوششیں بھی جارہی ہیں۔

بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر کو منا لیا جائیگا۔