صدرزرداری کے مفاہمتی سیاست کے وژن سے ملک بحرانوں سے نکل آیا،لطیف اکبر

اسلام آباد؛آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے صدر زرداری نے ملک میں مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا ان کے وژن سے ملک بحران سے نکل آیا ہے ، سیاست میں مفاہمت اور بات چیت کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ۔

اسلام آباد میں حریت کانفرنس رہنمائوں،اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ،شہید ذولفقار علی بھٹو نے کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ کا لافانی تصور دیا۔

آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنانا ہو گا ۔آزادکشمیر میں جس قدر سیاسی و انتظامی سیٹ اپ ہے وہ تحریک آزادی کشمیر کا مرہون منت ہے ۔
شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکالا ، پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو محروم طبقے کے حقوق کی ضامن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛لطیف اکبر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو الیکشن سے متعلق اہم تجویز دے دی

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے وہاں سیاسی اور مذہبی آزادی میسر نہیں ہے سرینگر کی جامع مسجد بند ہے اور وہاں تراویح پر پابندی ہے۔

بھارت نے جعلی انتخابات کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی مگر اسے ناکامی ہو گی۔

سپیکر اسمبلی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کل جماعتی حریت کانفرنس کا بہت خیال رکھتی تھیں انہوں نے حریت کانفرنس کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر مبصر کا درجہ دلوایا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کے اقدامات کے ذریعے ریاست کے تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر اسے ناکامی ہوئی۔

بھارت جعلی ڈومیسائلوں کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے دنیا کو اس جانب توجہ دینا ہو گی ۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

Scroll to Top