اُترپردیش: بھارتی تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک

اترپردیش(کشمیر ڈیجیٹل)ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ اور انسٹرکٹر حادثے کا شکار ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اطالوی ساختہ ٹیکنام تھا، جو تربیتی پرواز کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ طیارے نے صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سروس ٹربیونل کا بڑا فیصلہ،ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ کی بطور ایم ایس تعیناتی کالعدم

بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی پرواز مکمل کرنے کے بعد طیارہ ٹریننگ سینٹر واپس آ رہا تھا۔ تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس میں موجود پائلٹ اور انسٹرکٹر جانبر نہ ہوسکے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

طیارہ حادثے کے بعد علاقے میں کارروائی شروع کی گئی جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے سید بازل علی نقوی کو باضابطہ نامزد کر دیا

حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کن حالات میں حادثے کا شکار ہوا۔

حادثے کے حوالے سے طیارے کی پرواز، پائلٹ اور انسٹرکٹر کی تربیتی سرگرمیوں اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی طیارہ گرنے کی حتمی وجہ سامنے آسکے گی۔