مظفرآباد:وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے نادارو غرباء کے مسائل میں خصوصی دلچسپی سے محکمہ زکوٰۃوعشر نے 9ماہ میں آزادکشمیر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہا میں 953 غریب داخل مریضوں کا مفت علاج کروایا۔
محکمہ زکوۃ وعشر سے جاری تفصیلات کے مطابق فی مریض اوسطاً10 ہزار778 روپے خرچ آیا جو ایڈوانس میں ہسپتالوں کو بذریعہ کراس چیک فراہم کی گئی۔
مالی سال 2024-25 ء یکم جولائی2024 سے 19مارچ2025 تک آزادکشمیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سیم ایم ایچ وایمز میں کل953 داخل مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے سہولیات فراہم کی گئیں۔
مریضوں میں 445 خواتین اور508 مردشامل ہیں، ہسپتالوں کو ایک کروڑ2لاکھ 71 ہزار 250 روپے ادائیگی عمل میں لائی جاچکی۔
چیف ایڈمنسٹریٹر چوہدری رزاق کا کہنا ہے کہ داخل غریب مریضوں کی ضرورت 10ہزار سے 20ہزار تک ہوتی ہے جس سے غریب لوگوں کو مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی غریب ونادار ہسپتال میں داخل ہے جواپنا علاج معالجہ نہیں کروا سکتا وہ ہسپتال میں قائم زکوٰۃ ڈسک سے رابطہ کرے تاکہ اس کی مدد کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں ؛بینک پیر کو بند رہیں گے، زکوٰ ۃ کٹوتی کا نصاب بھی جاری