اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان آزادکشمیر ن اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ سر ساده تا تراڑکھل سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران کا لعدم ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں کی فائرنگ ، رینجرز اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا۔
سر ساوه تا تراڑکھل سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں کی جانب سے خودکار اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
مسلح شر پسندوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں رینجرز اہلکار سپاہی شاہ نواز چھاتی میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرحکومت سازی: وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ غلام قادر، بیرسٹر افتخار گیلانی کو طلب کرلیا
جبکہ شرپسندوں کے حملے میں لانس نائیک بلال کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔شہید رینجرز اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیر پور سندھ سے ہے۔
سڑکوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر عوام کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پریس ریلیز منجانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ pic.twitter.com/GIgnO7DLR6
— AJKPolice (@AJKPoliceCPO) August 26, 2026
غذائی قلت کے خدشات اور علاقہ مکینوں کے پرزور مطالبہ کے پیش نظر بند راستوں کو کھولنے اور آمد ورفت کے ذرائع بحال کرنے کی غرض سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سدھنوتی، سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی جتھے کا حملہ،رینجرز اہلکار شہید،دوسرا زخمی
آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے ڈالی گئی رکاوٹوں کو ہٹایا جا کر آمد ورفت کے ذرائع کو بحال کیا جا رہا ہے ۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندانہ اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کے باوجود کلیئرنس آپریشن بھر پور طریقہ سے جاری ہے۔
تمام رکاوٹیں ہٹانے اور ذرائع آمد و رفت مکمل بحال ہونے تک کار روائی جاری رکھی جائے گی۔




