مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےشرپسند ٹولے کی جانب سے حملے میں رینجرز اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے اسنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سپاہی شاہ نواز سینے پر گولی لگنے سے شہید ہو گئے جبکہ لانس نائیک بلال کاندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شدید دھویں میں بچی اٹھاکر باہر بھاگی،ڈاکٹر منہ چھپا کر نکل گیا، خاتون
رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے شہید رینجرز اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظرعلاقہ مکین کے پر زور مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پمز اسپتال میں 14 نوزائیدہ بچے جاں بحق: سی ڈی اے کا انکشاف، ایمرجنسی ایگزٹ لاک تھے
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ فسادی جتھے کا سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف جدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے۔۔
ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کیخلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظرعلاقہ مکین کے پر زور مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے
ماہرین کے مطابق فسادی جتھے کا سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف جدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے
سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے۔
ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کیخلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے




