میرپور: شہید سب انسپکٹر عدنان فاروق کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت مل گئی

میرپور( آصف اقبال ،کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن کامران علی کی خصوصی کاوشیں رنگ لے آئیں۔

شہید سب انسپکٹر پولیس عدنان فاروق قریشی کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر: موڈیز نےکریڈٹ ریٹنگ جاری کردی

حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی تعمیل میں متعلقہ حکام نے تقرری کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

شہید سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی کی خدمات اور قربانی کے اعتراف میں ان کے خاندان کیلئے یہ اقدام اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی: امریکی سفیر کے مسئلہ کشمیر پر متنازعہ بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

ڈی آئی جی پولیس میرپور ریجن کامران علی کی کاوشوں سے شہید کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت کی فراہمی کا عمل مکمل ہو گیا۔