میرپور : پہلے پارکنگ پلازہ کی تعمیر تیز، ٹریفک مسائل حل، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا

میرپور آزاد کشمیر میں ریاست کے پہلے جدید پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ اس اہم ترین منصوبے کا سنگِ بنیاد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے رکھا تھا۔

پارکنگ پلازہ کی باقاعدہ تعمیر سے شہر بھر میں درپیش پارکنگ کے دیرینہ مسائل کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کے عملی قیام سے مقامی تاجر برادری کو بھی متعدد جدید سہولیات میسر آئیں گی۔

منصوبے کی افادیت اور شہریوں کے تاثرات:

اس میگا منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف عام شہریوں کو گاڑیوں کی بہتر اور محفوظ پارکنگ کی سہولت دستیاب ہوگی بلکہ شہر کی مجموعی خوبصورتی میں بھی نکھار اور نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ منصوبے پر جاری تیز رفتار تعمیراتی کام کو دیکھتے ہوئے تمام شہریوں اور مقامی تاجروں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے منصوبے پر جاری پیشرفت کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے چھوٹے کاروباری افراد کے لیےقرضوں کا ہدف دگنا کر دیا

عوامی گفتگو اور حکومتی کاوش کی تعریف:

عوامی نمائندوں اور شہریوں سے کی جانے والی گفتگو کے مطابق جہاں اس پارکنگ پلازہ سے ٹریفک کے گمبھیر مسائل حل ہوں گے، وہیں پر میرپور آزاد کشمیر کا حسن اور جمال بھی مزید بڑھے گا۔

شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کہا کہ جہاں ٹریفک جیسے پیچیدہ مسئلے پر قابو پایا جا سکے گا، وہیں آزاد کشمیر کی خوبصورتی میں اضافہ ممکن ہوگا۔ عوام کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ آزاد کشمیر نے یہ جدید پارکنگ پلازہ قائم کر کے میرپور شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے ایک انتہائی اہم اور سنگِ میل اقدام اٹھایا ہے۔