کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے نیابیان جاری کردیا۔گلگت بلتستان ، آزادکشمیر ، پختونخوا کے عوام بھی نئے نوٹوں کیلئے کمرشل بینکوں سے رجوع کریں ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کی شاخیں عوام کو عید کیلئے نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی۔تمام کمرشل بینکوں میں عوام کی سہولیات کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے ۔
گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے تمام کمرشل بینکوں میں بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
بیان میں اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچز میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کردیئے گئے ہیں ۔
بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے گا تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی اور موثر فراہمی ہو۔ اس کیلئے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔