مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
کل کے اجلاس میں پہلے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، جس کے بعد قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ ہوگا۔
قائدِ ایوان سمیت اہم عہدوں کے انتخاب کیلئے اسمبلی کے قواعد معطل کردیئے گئے ہیں جس کے بعد انتخابی عمل مقررہ معمول کے بجائے خصوصی طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر یونیورسٹی اور ہزارہ یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 25 اگست، صبح 10:00 سے 11:00 بجے تک ہوں گے
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 11:15 بجے ہو گی۔امیدواروں کی فہرست کی اشاعت 11:30 بجے تک جاری کی جائے گی
کاغذات واپس لینے کی آخری وقت صبح 11:45 بجے مقرر کیا گیا ہے۔حتمی فہرست امیدواران: دوپہر 12:00 بجے سامنے آئے گی
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم یوتھ لون اسکیم، وزیراعظم آزادکشمیرکے اعلان پرعملدرآمد نہ ہوسکا
اسپیکر اور اسپیکر کا انتخاب 25 اگست کو دوپہر 2:00 بجے اسمبلی اجلاس میں ہوگاڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 25 اگست کو دوپہر 3:00 بجے اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل 2 بجے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت ہو گا۔
آج کے اجلاس میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد ایوان کی کارروائی جاری رہی، جبکہ کل کے اجلاس میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم پارلیمانی مراحل مکمل ہونے کا امکان ہے۔




