اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے چوہدری طارق فاروق کو سپیکر آزادکشمیر اسمبلی نامزد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن نے 31 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کرلی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری
ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے پارٹی مشاورت کے بعد شاہ غلام قادر کو وزیراعظم اور ممتاز سیاستدان، وپارٹی سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کو سپیکر قانون ساز اسمبلی نامزد کردیا ۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی نامزدگی کیلئے مشاورت جاری ہے ، تاہم راجہ آصف کا بھی نام سامنے آرہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے بھی اس معاملے پر مشاورت جاری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر یونیورسٹی اور ہزارہ یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ذرائع کے مطابق چودھری طارق فاروق سپیکر اسمبلی کے ساتھ صدارتی الیکشن تک آزاد کشمیر کی صدارت کامنصب بھی سنبھالیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق 8 مخصوص نشستوں میں سے 6 پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ، جس کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔




