مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ختم، وزیراعظم آزادکشمیر کے 2 نام فائنل ، اعلان آج متوقع

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں حکومت سازی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اہم اجلاس، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی

مزید یہ بھی پڑھیں:حالات معمول پر، مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں سرگرمیاں بحال

ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، جس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے پر بھی طویل غور کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور ممکنہ وزیراعظم کے نام پر بھی دوبارہ مشاورت کی گئی۔ اس اہم اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار سمیت دیگر شریک تھے ۔

صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر اور طارق فاروق وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ، اہم ناموں کا اعلان مظفرآباد میں آج شام پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کل: خواتین کی نشستوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر اور جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق میں سے ایک رہنما کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور اہم سیاسی فیصلوں کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ۔ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پہلے بھی مشاورت کر چکی ہے۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے، جبکہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔