حالات معمول پر، مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں سرگرمیاں بحال

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): آزاد کشمیر میں حالیہ دنوں پیدا ہونے والی بے یقینی اور مشکلات کے بعد مجموعی صورتحال بتدریج معمول پر آ گئی ہے۔

مظفرآباد سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں روزمرہ زندگی کی سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں، بازار کھل گئے ہیں، کاروباری مراکز میں معمول کے مطابق کام جاری ہے جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور شہریوں کی آمدورفت بھی معمول پر آ گئی ہے۔

مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں معمول کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ اہم تجارتی مراکز، بازاروں اور کاروباری علاقوں میں شہریوں کی آمدورفت دیکھی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 40 لاکھ روپے قرض پر ماہانہ قسط کی تفصیلات

جبکہ دکاندار بھی اپنے کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی کیفیت میں کمی آنے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی بحال ہے اور مختلف علاقوں کے درمیان آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

سرکاری دفاتر، تعلیمی و دیگر اداروں میں بھی معمول کی سرگرمیوں کی بحالی سے شہری زندگی دوبارہ معمول کی جانب گامزن ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں اور وادی کے مختلف شہروں میں بھی کاروباری، سماجی اور روزمرہ سرگرمیوں کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کل: خواتین کی نشستوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ

مقامی سطح پر بازاروں میں کاروبار شروع ہونے اور شہریوں کی معمول کی سرگرمیوں میں واپسی سے عمومی ماحول میں بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پائیدار امن اور معمول کی زندگی کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔

ان کے مطابق امن و امان کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کا فروغ، کاروبار کیلئے سازگار ماحول اور بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی عوام کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال کے بعد معمولات زندگی کی بحالی ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم اس معمول کو برقرار رکھنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں، سیاسی و سماجی حلقوں اور شہریوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

مجموعی طور پر مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں صورتحال معمول پر آ رہی ہے

شہری ایک بار پھر پرامن ماحول میں اپنی روزمرہ زندگی، کاروباری سرگرمیوں اور معمول کے امور کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں۔

شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے گا اور معاشی و سماجی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔