سونا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 200 روپے مہنگا

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت 13ہزار 700روپے فی تولہ اضافہ

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 458 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

سونے کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 210 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 379 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 52 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 547 ڈالر ہوگئی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ہونے والے اس اضافے کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر پڑا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 4 لاکھ 77 ہزار روپے کی حد عبور کرگئی۔

زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہونے کا امکان

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ملک میں زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سونے کی بلند قیمتیں پہلے ہی صارفین کیلئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی بازار میں بھی آئندہ دنوں کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت آسمان پر

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل میں شامل ہیں۔