امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تباہ کن معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہےاورمعیشت برقرار رکھنے میں مدد دینے والے ممالک اور اداروں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی دیدی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ملک کیخلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کر رہا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی کوششوں پر بات چیت
ٹرمپ نے کہا کہ یہ غیر معمولی پیمانے پر معاشی جنگ اور ایران کو تنہا کرنے کی کارروائی ہوگی، جو بھی ملک اپنے مالیاتی اور کاروباری اداروں یا دیگر ذرائع سے ایران کو کسی بھی قسم کا سہارا درے گا، اسے بھی انتہائی سنگین معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، اس کی فضائیہ تباہ ہو گئی ہے، اس کی ملٹری فیکٹریاں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور اس کی کرنسی بے وقعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی اسمگلنگ، کرنسی سویپ لائنز، کیش ٹرانسفر، ایکسچینج ہاؤسز، شپ رجسٹری اور فرنٹ کمپنیوں کو ایسے چینلز کوفوری طور پر روکنا چاہیے۔
ٹرمپ نے ایران کو شکست دینے کیلئے اتحایوں کو امریکا کیساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا اور ان اقدامات کو تاریخی اقدامات قرار دیا جن کا مقصد ملک کی بیرون ملک دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سفیر کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ بیان، پاکستان کا شدید احتجاج، امریکی ناظم الامور طلب
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو بارہا ایک معاہدے تک پہنچنے کا موقع دیا گیا اور وہ اسے لینے میں ناکام رہا اور اس لیے وہ سخت ترین معاشی پابندیاں لگا رہے ہیں۔




