میرپور بورڈ میٹرک نتائج 2026: طالبات کاغلبہ، سائنس گروپ کی تین طالبات پہلی پوزیشن پر نمایاں

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور نے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پارٹ ٹو) سالانہ امتحان 2026 کے گروپ وائز ٹاپ پوزیشنز کے پروویژنل نتائج جاری کر دیئے جن میں طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں برتری حاصل کرلی۔

آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے میٹرک امتحان 2026 کے نتائج جاری، میٹرک امتحان 2026 میں سائنس گروپ میں طالبات کا غلبہ، تین طالبات نے 12000 میں سے 1184 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی

آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام میٹرک امتحان 2026 کے نتائج میں طالبات نے شاندار برتری حاصل کر لی، سائنس گروپ کی ٹاپ پوزیشنز پر طالبات کا واضح غلبہ رہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج: لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے اساتذہ رزلٹ دینے میں ناکام

1200 میں سے 1184 نمبر حاصل کر کے تین طالبات مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں، جبکہ 1183 اور 1182 نمبر حاصل کرنے والی طالبات نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔

سائنس گروپ طالبات میں سمیعہ چوہدری، پیس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سہنسہ ضلع کوٹلی، امامہ مزمل، ریڈ فاؤنڈیشن کالج میرپور، اور مہروش نعیم عباسی، ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول سنگر بٹھارہ ضلع باغ، نے 1184/1200 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی گروپ میں مخزارا شاہد، ریڈ فاؤنڈیشن سردار بہادر علی خان سکول اینڈ سائنس کالج کھارک پونچھ، اور نتالیہ محبوب، فاطمہ الزہرا گرلز کالج کوٹلی، نے 1183/1200 نمبر حاصل کرکے مشترکہ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ طالبات میں وردہ امجد، ادیبہ ظہیر، مومنہ شاہد، ثنا اعجاز اور ایمن اعجاز نے 1182/1200 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ طلبہ میں عبداللہ ریاض، گورنمنٹ ہائی سکول گوراہ ضلع سدھنوتی، نے 1178/1200 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

احمد طاہر راجہ، ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول دھیرکوٹ ضلع باغ، اور سرمد حفیظ اعوان، ریڈ فاؤنڈیشن سکول بگنا مظفرآباد نے 1176/1200 نمبر کے ساتھ مشترکہ دوسری جبکہ راجہ حسن علی، ریڈ فاؤنڈیشن سکول بگنا مظفرآباد، نے 1175/1200 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل گروپ طالبات میں بھی نمایاں کامیابی طالبات کے حصے میں آئی۔ فریال عمران، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مکھیا لہ ضلع باغ، نے 1127/1200 نمبر کے ساتھ پہلی، امامہ فاطمہ، کشمیر پبلک سکول پھگواڑی ضلع کوٹلی، نے 1110/1200 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ امریں مظہر، رائل ماڈل سکول بھمبر، نے 1108/1200 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل گروپ طلبہ میں عبداللہ مسعود توحیدی، پرائیویٹ امیدوار ضلع باغ، نے 1117/1200 نمبر کے ساتھ پہلی، محمد ایان، گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول باغ، نے 1110/1200 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ محمد اریب خان، پرائیویٹ امیدوار ضلع باغ، نے 1102/1200 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میرپور بورڈ کے میٹرک نتائج 2026 میں بالخصوص سائنس اور جنرل گروپس کی ٹاپ پوزیشنز پر طالبات کی نمایاں کامیابی نے ایک بار پھر آزاد کشمیر میں طالبات کی تعلیمی صلاحیت اور شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا ہے۔