ابو ظہبی میں جاری انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹ (ایم ایم اے) کے ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے گیارہ سالہ کم عمر ترین کھلاڑی اورنگزیب تاثیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
پاکستانی فائٹر اورنگزیب تاثیر نے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کے بارہ سالہ روبن پریٹوریس کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اورنگزیب تاثیر کا اگلا ہدف اور عالمی ریکارڈ کا امکان
پہلے میچ میں کامیابی کے بعد اورنگزیب تاثیر کا اگلا مقابلہ ازبکستان کے فائٹر دولت بیگ عالموف سے ہوگا، جس کے لیے شائقینِ کھیل کافی پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط
اگر اورنگزیب تاثیر اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں فاتح رہتے ہیں تو تاریخ میں پہلی بار پاکستان انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹ ورلڈ کپ کا چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کرے گا۔
عالمی مقابلے میں مختلف ممالک کی شرکت
ابو ظہبی میں منعقدہ اس انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹ ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 82 ممالک کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصے لے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس عظیم الشان عالمی ایونٹ میں پاکستانی ایٹلیٹ اورنگزیب تاثیر کی ابتدائی کامیابی کو کھیل کی دنیا میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔



