سیرین ایئرکی پروازیں جدہ میں3دنوں سے تاخیر کا شکار،عمرہ زائرین سمیت سیکڑوں مسافر پھنس گئے

جدہ: نجی ایئر لائن ( سیرین ایئر )کی پروازیں جدہ میں 3دن سے تاخیر کا شکار ہونے پر عمر زائرین سمیت سیکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں اور شدید پریشانی  میں مبتلا ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائن کی فلائٹ نے جدہ سے 16 مارچ کو رات 9 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا، 3دنوں میں 4بار واپسی کا وقت تبدیل کیا جا چکا ہے۔

نجی ائیر لائن کی پرواز تاخیر سے مسافر مہنگے ہوٹلوں اور سڑکوں پر وقت گرانے پر مجبور ہیں جبکہ کمپنی کا کوئی نمائندہ ان کے پاس نہیں گیا۔

تین دن میں چار بار فلائٹ کا وقت تبدیل کرنے کے باوجود بے یقینی کی صورتحال برقرارہے ،تاخیر کے بعد پرواز روانگی کا پہلاشیڈول18 مارچ شام 5 بج کر 20 منٹ کا دیا گیاتھا۔

دوسری مرتبہ شیڈول کو تبدیل کرکے 18 مارچ رات 10 بج کر 15 منٹ روانگی کا وقت دیا گیا، تیسری مرتبہ روانگی کا وقت 19 مارچ رات دو بج کر پچاس منٹ کا وقت دیا گیا۔

چوتھی مرتبہ فلائٹ کا وقت 19 مارچ دن بارہ بج کر 15 منٹ کردیا گیاہے۔

جدہ ٹو اسلام آباد فلائٹ نمبر 806اورجدہ ٹو لاہور فلائٹ نمبر 422کے مسافر وہاں جبکہ ان لواحقین پاکستان میں شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ایک مسافر نے بتایا کہ کھانے کے نام پر صبح شام چاول کھانے کو دئیے جا رہے ہیں،بار بار شیڈول ےتبدیلی اور غیر معمولی تاخیرپر کوئی جواب دینے کو بھی تیار نہیں ہے۔

مسافروں نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ حکومتی اداروں سے سیرین ایئر سے باز پرس کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران الٹ گیا،15مسافرزخمی

Scroll to Top