مظفر آباد، نیلم پارک میں قائم سستے بازار کا تنازع ختم،ٹھیکیدار بازار اکھاڑنے پر مشروط راضی

مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سستے بازار کا تنازعہ ترمیمی نوٹیفکیشن کے بعد وقتی طور پر حل ہو گیاہے۔

مئیر میونسپل کارپوریشن نے 30رمضان تک سستا بازار جاری رکھنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرکے علاقے کو تصادم سے بچا لیا ، شہریوں نے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ٹھیکیدار بھی پارک کی اراضی کرنے پر مشروط راضی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سستے بازار کا تنازعہ 30رمضان تک بازار جاری رکھنے کے ترمیمی نوٹیفکیشن کے بعد وقتی طور پر حل ہو گیاہے۔

سستا بازار لگانے والے ٹھیکیدار راجہ شوکت اقبال کا کہنا ہے کہ میں نے لاکھوں کی انویسٹمنٹ کی ہے، بلدیہ کو میرے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا جبکہ شہری ہر صورت پارک کو صاف چاہتے ہیں۔

شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلم پارک بچائو کسی فرد یا سرکاری ادارے کے خلاف نہیں ہے ۔ہم اپنا حق مانگتے ہیں جو ہمیں ریاست اور اسکا آئین قانون اجازت دیتا ہے۔

نیلم پارک شہر بھر کی عوام کیلئے ہے اس کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔111کنال اراضی کا ایس ایم بی آر نے جس مقصد کے لئے آج سے 20سال قبل جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس پر عمل ہونا چاہیے۔

اسی اراضی پر ایل علاقہ اپنے پیاروں کے جنازے پڑتے ہیں، نوجوان کھیلتے بھی ہیں، آج نوجوان منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

پارک کے جانے کے بعد اس علاقے کے نوجوانوں کے پاس اور کوئی ایسی جگہ بچتی ہی نہیں ہے، پاک پر قائم دیگر تجاوزات بھی ختم ہونی چاہیے۔

شہریوں نے پاک کامعاملہ اٹھانے پر کشمیر ڈیجیٹل کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ڈیجیٹل نے لوگوں کی آواز اٹھا کر ترجمانی کا حق ادا کیا۔

شہریوں نے کہا کہ 30رمضان تک پارک سے ساری تجاوزات ختم کردی جائیں، ہم سول سوسائٹی مل کر پارک بنائےگی،منڈی کیلئے جگہ مختص ہے وہی پر سبزی ہونی چاہیے

انہوں نے کہا نیلم پارک بنائو اور نیلم پارک بچائو تحریک جاری رہے گی، ہم میئر کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرار ہے ہیں، انہوں نے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرایا تو ہم ہر وہ راستہ اختیار کریں گے جو ممکن ہوگا، نیلم پارک بچانے کیلئے ساراشہر متحد ہے۔

فیصلہ پر عملدرآمد ہوگا، اگر ریاست نے قانون پرعملداری نہ کرائی تو ہم عدالت سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے
تجاوزات ختم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔

راجہ شوکت اقبال نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی اجازت سے ہی 120 دکانیں بنا ئی گئیں، 240لوگ اس میں اکاموڈیٹ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ سبزی منڈی سے کم قیمت پر یہاں سامان دے رہے ہیں،لوگوں کو سستے داموں فراہمی ہمارا مقصد تھا اور یہ عارضی سیٹ اپ تھا

ہم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، سرکار جب چاہے زمین خالی کراسکتی ہے،میں نے لاکھوں روپے کی انویسٹمنٹ کی ہے اس کا انتظامیہ کو ازالہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیلم پارک کی اراضی پر پلانٹ لگا ہوا ہے، سروس سٹیشن بھی بنے ہوئے ہیں، ان کیخلاف شور نہیں کیا گیا ، سستا بازار کا ہی ایشو بنایا گیا۔

راجہ شوکت کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے پارک کی اراضی خالی کرنے کو تیار ہوں، دیگر تجاوزات بھی ختم کی جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہریوں کے احتجاج پر میئر میونسپل کارپویشن سید سکندر گیلانی نے بازار ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ گزشتہ روز ٹھیکیداروں نے بازار ختم نہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پورے شہر سے قبضے ختم ہونے تک نیلم پارک خالی نہیں کرینگے، سستارمضان بازار لگانے والے ٹھیکیداروں کا اعلان

Scroll to Top