باغ (کشمیر ڈیجیٹل) آزا د جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 حلقہ وسطی باغ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سردار ضیاء القمر کی کامیابی پر جیالوں کا جشن، ضیاء القمر کو کندھوں پر اٹھا پر پیپلز سیکرٹریٹ لایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ کے 9 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ اور گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار سردار ضیاء القمر نے کامیابی حاصل کرلی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وسطی باغ: غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج، ضیاء القمرکی 1,897 ووٹ کی برتری،مشتاق منہاس کو شکست
سردار ضیاء القمر نے 17,118 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مشتاق احمد منہاس 15,221 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ یوں سردار ضیاء القمر نے اپنے مدمقابل کو 1,897 ووٹوں کی برتری سے شکست دی۔
حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ میں سردار ضیاء القمر، بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر پروفیسر خان محمد خان اور مشتاق احمد منہاس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ کامیابی کے بعد سردار ضیاء القمر مسلسل دوسری مرتبہ ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر منتخب ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست کے مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے، باشعور ووٹرز ہی ہماری اصل طاقت ہیں ،ضیاء القمر
حلقے کے جن پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی، ان میں 135 کیانہ مردانہ و زنانہ، 143 بی ایچ ایس ہٹالہ پدر مردانہ، 144 ہٹالہ پدر مردانہ، 145 گہل چھپڑیاں مردانہ، 146 گہل چھپڑیاں زنانہ، 147 بڑی باڑی مردانہ اور 148 بڑی باڑی زنانہ شامل تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے:سردار ضیاء القمر
واضح رہے کہ مذکورہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، حتمی نتائج متعلقہ انتخابی حکام کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔




