ضیاء القمر

ریاست کے مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے، باشعور ووٹرز ہی ہماری اصل طاقت ہیں ،ضیاء القمر

باغ (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے حلقہ وسطی باغ سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور سنجیدہ سیاسی کارکن صرف اپنے حلقے ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے حالات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باغ میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سردار ضیاء القمر نے کہا کہ اس وقت ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد آزادکشمیر اور پاکستان کے مضبوط اور تاریخی رشتے میں دراڑ ڈالنا ہے ، تاہم باشعور عوام ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کو بڑا جھٹکا؛ حلقہ وسطی باغ سے سردار ضیاء القمر پی پی پی کے امیدوار نامزد

انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام اپنے مستقبل، جمہوری اقدار اور قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات صرف نمائندوں کے انتخاب کا نام نہیں بلکہ یہ ریاست کی سمت اور عوام کے مستقبل کے تعین کا بھی اہم مرحلہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام تک درست پیغام پہنچائیں اور جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ریاست کے مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے، باشعور ووٹرز ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔

سردار ضیاء القمر نے شمولیتی پروگرام میں مختلف علاقوں سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے افراد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کے حل اور ریاست کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے:سردار ضیاء القمر

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران اتحاد، نظم و ضبط اور عوامی رابطے کو ترجیح دیں تاکہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچ سکے۔