جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کرونگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے معاہدہ کے قریب پہنچ چکے،خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق جلد اہم اعلان کیا جائے گا۔ اہم آبی گزرگاہ سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے ٹرمپ کے بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھاکہ امریکا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

دوسری طرف ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں مزید دو بحری جہازوں پر حملوں کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے تجارتی آمدورفت تقریباً رک گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق جمعرات کی شام ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) کے دو جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

متحدہ عرب امارات نے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے تاہم ایران نے فوری طور پر ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واقعے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کو آبنائے ہرمز سے صرف چند ہی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے دو جہاز ہی گزرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان

جن میں ایک اناج بردار جہاز ایرانی پانیوں میں داخل ہوا جبکہ ایک خالی خشک مال بردار جہاز مخالف سمت میں گزرا۔ ایک خالی ایل پی جی ٹینکر بھی آبنائے کے راستے خلیج کی جانب بڑھتا دیکھا گیا۔