غاصب دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آزادی کا جشن، ایل او سی کیرن مونومنٹ میں پروقار یوم آزادی تقریب

وادی نیلم میں غاصب دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آزادی کا جشن مناگیا ہے، ایل او سی کیرن مونومنٹ پریوم آزادی کی پروقار تقریب نے سماں بدل کررکھ دیا۔

جشن آزادی کی پروقار تقریب میں جی او سی مری، سابق اسپیکر اسمبلی، صدر مسلم لیگ(ن) شاہ غلام قادر، سابق وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید، شہداء کی فیملیز اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی گئی،طلباء وطالبات، گلوکاروں نے اس موقع پر ملی نغمے ،ٹیبلو پیش کئے جبکہ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب کے دوران کیرن زیرو پوائنٹ پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے آج کے دن ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم یخ بستہ ہوائوں میں آزادانہ سانسیں لے رہے ہیں،۔ہم پہاڑوں کا نظارہ کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں: جشن یوم آزادی :پاکستان کے دفاع کیلئے کشمیری عوام ہر قربانی کیلئے تیار ہیں،دیوان علی چغتائی

ایک اور شہری نے کہا کہ آزادی کی قدر جاننی ہے تو دریا کے پار دیکھیںجہاں مقبوضہ کشمیرمیں غاصب بھارتی افوج قابض ہیں اور وہ لوگ جس طرح آج زندگی گزاررہے ہیں، اس طرف آزادی کی نعمت ہے۔

کشمیریوں کا پاکستان کیساتھ جو کلمے کا رشتہ ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت وسازش کمزور نہیں کرسکتی ہے۔

تقریب میں شہریوں کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری پاک فوج سے کتنی محبت کرتے ہیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں جشنِ آزادی کے موقع پر یادگارِ شہداء پر پُر وقار تقریب