مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) لائن آف کنٹرول کےکے اس پار بھارتی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور ریلیوں کی ویڈیوز بڑی سکرین پر دکھانے لگی۔
ذرائع کے مطابق 14 اگست کو شام 6 بجے بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جانب کیرن مونومنٹ پر ایک بڑی اسکرین پر ایکشن کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوز دکھائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، ڈاکٹر مشتاق خان،سراج الحق
مبینہ ویڈیوز میں راولاکوٹ میں ہونے والے احتجاج اور مختلف ریلیوں کے مناظر شامل تھے، جنہیں ایل او سی کے دوسری جانب سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
ذرائع کے مطابق کیرن کے دونوں جانب قائم مونومنٹس کے درمیان فاصلہ تقریباً 100 میٹر ہے۔بھارتی فورسز نے ایک عمارت کے اوپر بڑی سکرین نصب کرکے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ چلانے لگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری یٰسین ان ایکشن،طارق سعید سمیت پیپلزپارٹی کے10 اہم عہدیدار فارغ
ذرائع نے بھارتی فوج کی جانب سے احتجاجی ویڈیوز چلانے کو ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اسے قابلِ مذمت اقدام قرار دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی احتجاجی سرگرمیوں کو بھارت اپنے بیانیے اور پروپیگنڈے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔




