بشیر اللہ

14 اگست ،پاکستان کی مضبوطی اور کشمیر کی آزادی ہماری منزل ہے، سردار بشیر اللہ عباسی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی و بانی رہنما، معروف بزنس مین ڈاکٹر سردار بشیر اللہ خان عباسی نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر اُبھرا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل اے 14 غربی باغ : سردار ساجد اقبال عباسی کو مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت میں شمولیت کی دعوت

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام محض ایک سیاسی کامیابی نہیں بلکہ لاکھوں مسلمانوں کی جدوجہد، قربانیوں اور قائداعظم کے غیر متزلزل عزم کا ثمر ہے۔

آج ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات: مسلم لیگ (ن) کی 24 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت، وزارتِ عظمیٰ کے لیے 5 اہم نام سامنے آ گئے

ڈاکٹر سردار بشیر اللہ خان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کی مضبوطی، جمہوری استحکام، معاشی ترقی اور قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔