سوات(کشمیر ڈیجیٹل) پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد اپر دیر عوام نے قومی یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی ۔
اپر دیر کے علاقے نہاگ درہ میں دو بندو پولیس چوکی پر خارجی دہشتگردوں کے حملے کے بعد مقامی عوام نے اپنی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑے ہوکر قومی یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف پولیس کی مدد کیلئے مقامی لوگوں نے ہتھیار اٹھالیے، جبکہ عوام کو گھروں سے نکل کر سکیورٹی فورسز اور پولیس کا ساتھ دینے کیلئے مساجد سے اعلانات کیے گئے۔۔
اعلانات کے بعد بڑی تعداد میں مقامی افراد گھروں سے نکل آئے اور دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت میں ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایل اے 14 غربی باغ : سردار ساجد اقبال عباسی کو مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت میں شمولیت کی دعوت
اپر دیر کی غیور عوام نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔*
دیر کے غیرت مند پختون اپنے ملک، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی دہشت گرد یا اس کے سہولت کار کو اپنے علاقے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ منظر اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ جب عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز ایک صفحے پر ہوں تو دہشت گردی کے خلاف ریاست کی قوت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔*
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں دہشتگردی میں بے پناہ اضافہ،افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی کھلی حمایت کر دی،اقوام متحدہ کی تشویشناک رپورٹ سامنے آ گئی
دشمن چاہے جتنی بھی کوشش کرلے، عوام اور ریاست کے درمیان یہ اتحاد دہشت گردی کے عزائم کو ناکام بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔
اپر دیر کے عوام نے آج پیغام دے دیا ہے کہ وہ اپنے وطن کے دفاع میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان شاء اللہ عوام کے تعاون، ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی اتحاد کے ذریعے دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔*
دہشت گردوں کے لیے واضح پیغام — یہ قوم متحد ہے، پاکستان محفوظ ہے اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔*




