غربی باغ: پولنگ اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ، بزرگ شہری جاں بحق

غربی باغ(کشمیر ڈیجیٹل) ناڑاکوٹ تنیلاں پولنگ اسٹیشن پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے کارکنان اور ایک بزرگ کے بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق غربی باغ میں جھگڑے کے دوران بزرگ شہری اپنے بیٹے کو چھڑانے کیلئے آگے بڑھے اسی دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ گر پڑے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹلائز، 4 لاکھ عازمین گھر بیٹھے درخواست اور ادائیگی کر سکیں گے: سردار محمد یوسف

ذرائع کے مطابق بیٹے کے ساتھ جھگڑے کے غم میں بزرگ شہری محمد صدیق کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث موقع پر انتقال کر گئے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سےمتضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں تاہم ضروری ہے کہ پوری حقیقت اور واقعے کے تمام پہلو سامنے لائے جائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مکہ معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی بڑی سفارتی کامیابی ہے: شوکت جاوید میر

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک انسانی جان کے ضیاع کو کسی بھی سیاسی یا جماعتی مفاد کیلئے استعمال کرنے کے بجائے حقیقت، شفاف تحقیقات اور انصاف کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر کے پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ،تاہم بعض پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کے درمیان تلخیاں آگئی ہیں ۔