عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور غیر یقینی صورتحال کے شدید اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی واضح طور پر مرتب ہونے لگے ہیں۔ کاریوباری ہفتے کے آغاز پر ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کی جانب گامزن ہیں۔
قیمتوں میں تازہ ترین اضافے کے بعد 24 قراط کے حساب سے فی تولہ سونے کی جدید قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔ صرافہ بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں کے تحرک اور مقامی سطح پر روپے کی قدر کے باعث سونا عام خریدار کی پہنچ سے مزید دور ہوتا جا رہا ہے۔
10 گرام سونے کی نرخوں میں بھی اونچی اڑان:
فی تولہ نرخوں کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی قابلِ ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مارکیٹ کے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 887 روپے کا مزید اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں آسمان پر ! صرف چار روز میں فی تولہ سونا 29 ہزار روپے مہنگا
قیمتوں میں اس تند و تیز اضافے کے باعث جیولری مارکیٹوں میں خریداروں کی آمد انتہائی کم ہو گئی ہے اور زیادہ تر خریدار یا تو خریداری ملتوی کر رہے ہیں یا صرف پرانے زیورات کی تبدیلی تک محدود ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور مقامی شہروں کے نرخ:
پاکستان میں سونے قیمتوں میں اس اضافے کو عالمی بلین مارکیٹ میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت سے تقویت ملی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کی بڑی پیش رفت کے بعد 4 ہزار 341 ڈالر فی اونس کی سطح پر جا پہنچی، جبکہ جاری کردہ عالمی شرح میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل تھا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سونے کی فی تولہ قیمتِ فروخت 4 لاکھ 50 ہزار 200 روپے جبکہ اس سے ایک درجہ کم کی کیٹگری میں یہ شرح 4 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 400 روپے درج کی گئی، جبکہ کراچی مارکیٹ میں تیزابی سونے کی فی تولہ فروخت کی قیمت 6 ہزار 750 روپے رہی۔




