راولاکوٹ( کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ کا پروٹیکٹر آفس عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان کیلئے درد سر بن گیا ۔ڈویژن بھر سے آنیوالے صارفین کام نہ ہونے پر سراپااحتجاج بن گئے۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق پروٹیکٹر آفس کا عملہ دن 11 بجے دفتر پہنچا ، گھنٹوں سے انتظار کرتے صارفین نے قطار بنائی تو عملے نے انکارکردیا کہ کسی کا کام نہیں ہوگا۔
پونچھ ڈویژن بھر سے آنے والے سائلین پروٹیکٹر آفس کے عملے کی غیر ذمہ داران رویئے پر برس پڑے۔کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے صارفین نے بتایا کہ عملہ 11 بجے آفس پہنچا ہم صبح سے انتظار میں تھے۔
ایک صارف نے بتایا کہ ہفتہ قبل آئے تو دن پورا ذلیل وخوار کرکے شام کو 5 بجے ایک ہزار روپے مانگے گئے اور کام کیا گیا ، ایک اور صارف نے بتایا کہ سوال پوچھنے پر سٹاف کے لوگ بڑھک جاتے ہیں۔
صارفین نے سابق صدر ریاست سردار یعقوب خان (جنہوں نے دفتر قائم کروایا) سے اپیل کی کہ دفتر تو بنوادیا حالات بھی دیکھیں ، اس سے بہتر ہے کہ ہم راولپنڈی ہی چلے جائیں گے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکٹر آفس نے پہلے موقف دینے سے انکار کیا،اصرار پر کہا کہ ہمارے پاس ریسورسز کی کمی ہے جس کی وجہ سے مشکلات ہیں، ہمارا انٹرنیٹ کا بل جمع نہیں ہوسکا جس وجہ بتانے سے انہوں نے انکار کیا آیا کیا وجہ ہے کہ دفتر کا بل ہی کیوں جمع نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی آزادکشمیر کا ایک لاکھ نوجوانوں کو فری لانسنگ ٹریننگ دینے کااعلان