ایران،امریکہ کشیدگی : پاکستان کا ثالثی کردار ،چین ، برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں پیچھے رہ گئیں،سائوتھ ایشین وائسز

عالمی جریدہ سائوتھ ایشین وائسز نے اپنے تجزیہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کا ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ثالثی کا بڑا اہم کرداررہا ہے ۔

سائوتھ ایشین وائسز نے اپنے تجزیہ میں مزید لکھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی ایشیاکی سکیورٹی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال سے متعلق پالیسی پلیٹ فارم ساؤتھ ایشین وائسز کے تجزیے کے مطابق پاکستان نے ایسے وقت میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ قائم کیا جب دونوں فریق شدید کشیدگی اور باہمی نقصان کے مرحلے میں پہنچ چکے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ اور حویلی میں انتخابی مہم رات 12بجے ختم ، انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

تجزیئےکے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرکے ایک عالمی طاقت اور ایک اہم علاقائی طاقت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی اور وہ سفارتی کردار ادا کیا جو چین، فرانس، جرمنی، بھارت اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں بھی ادا نہ کرسکیں۔

سائوتھ ایشین وائسز نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان 20 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات 1979 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کا براہِ راست رابطہ قرار دیےگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اُلٹی گنتی والےجلد سیدھے ہونگے،وزیراعظم آزادکشمیرکا فیصلہ نوازشریف کرینگے، رانا ثنا اللہ

تجزیئےکے مطابق امریکا اور ایران نے جنگ بندی کے حوالے سے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے تاہم دونوں نے مذاکراتی عمل مکمل طور پر ترک نہیں کیا، اس لیے ثالث کو ناکامی کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔