مکہ معاہدہ پر ہر طرف جشن ، شاہراہوں پر پاکستان ، ترکیہ اور سعودیہ کے پرچموں کی بہار

مکہ معاہدہ طے ہونے پرپاکستان میں بھرپور جشن منایا گیا ہے جبکہ سعودی عرب اورترکیہ کے عوام نے بھی3برادر اسلامی ممالک کے اہم معاہدہ پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے جشن منایا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اہم شاہراہوں کی سکرینوں پر معاہدہ کی تصاویر اور ویڈیوز چلا ئی گئیں،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھی بھرپور جشن منایا

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تمام برادر ممالک کی شمولیت کیلئےکھلا ہے،ترک صدر

رات کے وقت بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم دکھائے دکھائے گئے ۔

اسکرین پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف رہنماؤں اور وفود کی تصاویر بھی چلائی گئیں جبکہ وہاں موجود افراد نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستانیوں کی جانب سے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو سراہا گیا۔

یہ مناظر پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک ترکی سعودی عرب دفاعی معاہدہ، شاہ نعمت اللہ ولی کی 600 سال پرانی پیشگوئی سچ ثابت

یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

معاہدے سے متعلق پیش رفت کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کا معاہدہ دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ اسلامی ممالک متحد ہوچکے، معاہدہ نے بھارت اور اسرائیل کی نیندیں بھی حرام کردی ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے خواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پر مبنی یہ معاہدہ ہماری سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، یہ معاہدہ دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشت گردی کےخلاف موثر تعاون میں اہم کردار ادا کریگا۔