پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔
آپ سب سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ اللہ ہماری والدہ كوجنت الفرووس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں-
نماز جنازہ کل بروز ہفتہ ،8 اگست، 4.00…— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) August 7, 2026
انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ نماز جنازہ ہفتہ (8 اگست) کو 4 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت سیاسی وسماجی رہنمائوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔




