عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک بار پھر اعتماد کیا، سید بازل علی نقوی

مظفرآباد: حلقہ ایل اے-28 مظفرآباد (لچھراٹ) سے نو منتخب رکنِ قانون ساز اسمبلی سید بازل علی نقوی نے ڈیجیٹل کشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور حلقے کی خدمت پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

موقع پرست سیاست کی ناکامی اور عوامی خدمت کا عزم:

سید بازل علی نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام نے موقع پرست سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ 2030 میں بھی عوام انہیں ہی منتخب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا نہ ہو، عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی حلقہ ایل اے-28 مظفرآباد-2 لچھراٹ: ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے باضابطہ فارم 27 جاری

لچھراٹ کی ترقی اور نامکمل منصوبوں کی تکملہ:

انہوں نے مزید کہا کہ 2021 سے 2026 کے دوران جو ترقیاتی کام نامکمل رہ گئے، ان شاء اللہ 2026 سے 2030 کے عرصے میں انہیں مکمل کیا جائے گا اور لچھراٹ کی مزید ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کا دوسرا مرحلہ:ایل اے 27اور28،نورین عارف، بازل علی نقوی آگے

واضح رہے کہ حلقہ ایل اے-28 مظفرآباد-2 (لچھراٹ) کے انتخابی معرکے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید باذل علی نقوی نے 28,214 ووٹ حاصل کر کے باضابطہ اور شاندار فتح حاصل کی، جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم 27 جاری کر کے انہیں باضابطہ طور پر قانون ساز اسمبلی کا رکن منتخب قرار دیا جا چکا ہے۔