شاہ غلام قادر

وزیراعظم آزادکشمیر:شاہ غلام قادر کا نام بطور مضبوط امیدوار سامنے آگیا

اسلام آباد: سیاسی تجزیہ نگار سہیل رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ وزیراعظم کیلئے شاہ غلام قادر مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آگئے ہیں ۔

ن لیگی امیدوار شاہ غلام قادر نیلم سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں ، راجہ فاروق حیدر کے اس مرتبہ وزیراعظم کے کم چانسز ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرکا دورہ، مون سون خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پربریفنگ

تفصیلات کے مطابق سیاسی تجزیہ کار کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے دو مرحلوں کے بعد یہ تو طے ہو گیاہے کہ ن لیگ ہی حکومت بنائے گی ۔

انہیں بس 4 سیٹس کی مزید ضرورت ہے ، اس کے بعد وہ اکثریت لے جائیں گے اور پھر انہیں کسی اتحادی کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنمااور کارکنان یہ کہتے تھے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے میرپور سے چوہدری محمد سعید اور مظفر آباد سے بیرسٹر افتخار گیلانی کے ناموں پر غور کیا جا سکتا ہے ، ان دونوں کے حلقوں میں نوازشریف نے جلسہ بھی کیا تھا لیکن یہ دونوں ہی اپنی سیٹیں ہار چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خاتمے کی خبریں بے بنیاد،سینیٹر روبینہ خالد

لہذا اب شاہ غلام قادر جو کہ نیلم سے کامیاب ہوئے ہیں وہ اس وقت وزیراعظم کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں، راجہ فاروق حیدر پہلے وزیراعظم رہ چکے ہیں ، وہ بھی آگے سکتے ہیں لیکن ان کے زیادہ چانسز نہیں ہیں۔